Menu
Remedy Image
Remedy Image

ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں گیپ آنا، مہروں پر سوجن ہونا یا عصب (Nerve) کا دب جانا 

ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں گیپ آنا، مہروں پر سوجن ہونا یا عصب (Nerve) کا دب جانا ایک انتہائی تکلیف دہ عارضہ ہے جس کی وجہ سے دن بھر کے روزمرہ کام کاج اور معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔

اس تکلیف دہ صورتِ حال سے نجات اور مہروں کی سوجن و درد میں افاقے کے لیے مندرجہ ذیل نسخه استعمال کریں۔

 اجزاء:

 تخم السی، مغز تربوزہ، تیز پات، مرچ سیاہ، مغز اخروٹ اور دارچینی ہر ایک 50 گرام لے کر تمام ادویہ کو کوٹ پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔

طریقہ استعمال :

ایک چمچ صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ اور ایک چمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ 20 دن کے باقاعدہ استعمال سے شفا اور بہترین فوائد حاصل ہوں گے۔

احتیاط:

 دورانِ علاج بادی، کھٹی اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز لازمی رکھیں۔ شکریہ!